Topics
اُسی (اللہ) کا ہے جو کچھ کہ ہے آسمانوں اور
زمین میں۔ بھلا وہ کون ہے یہاں جو اس کے اذن کے بغیر سفارش کرے۔ جانتا ہے جو کچھ ان
کے آگے ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے ہے۔ اور وہ نہیں پا سکتے اس کے علم میں سے بجز اُن
کے جسے اللہ چاہے۔ (البقرہ)
اور
جو علم میں راسخ ہوتے ہیں سو کہتے ہیں کہ ہم اس پر (مشاہداتی طور پر) یقین لائے کہ
سب کچھ ہمارے رب کی طرف سے ہے۔ (آل عمران)
اللہ
کے دوستوں کو نہ کوئی غم ہوتا ہے اور نہ ہی کبھی وہ غمگین ہوں گے۔ (یونس۔۶۲)
اور
ہماری آیات سن کر ان کا ایمان بڑھتا ہے۔ (انفال)
اللہ
کی خشیئت صرف علمائے فطرت کے دل میں ہو سکتی ہے۔ (فاطر ۲۸۰)
جن
لوگوں نے ہماری راہ میں جانفشانی کی، ضروری ہے کہ ہم بھی ان پر اپنی راہیں کھولیں اور
بلاشبہ اللہ ساتھ ہے نیکی کرنے والوں کے۔ (عنکبوت۔۶۹)
نورِ نبوت
مومن
کا قلب اللہ کا گھر ہے۔ (حدیث نبوی)
اللہ
کے کچھ بندے ایسے ہیں کہ اگر کسی بات کی قسم کھا لیں تو اللہ اسے پورا کرنا اپنے اوپر
لازم کر لیتا ہے۔
(حدیث نبوی)
میرا
بندہ ذکر کی کثرت سے میرا قُرب چاہتا ہے حتیٰ کہ وہ مجھے محبوب ہو جاتا ہے اور میں
اس کے کان ہو جاتا ہوں جس سے وہ سنتا ہے، آنکھیں بن جاتا ہوں جن سے وہ دیکھتا ہے،
اس کی زبان بن جاتا ہوں جس سے وہ بولتا ہے، اس کے ہاتھ بن جاتا ہوں جن سے وہ پکڑتا
ہے اور میں اس کے پائوں بن جاتا ہوں جن سے وہ چلتا ہے۔ (حدیث قدسی)
مومن
کی فراست سے ڈرو کہ وہ اللہ کے نور سے دیکھتا ہے۔ (حدیث نبوی)
حکمت
کی بات مومن کی گمشدہ چیز ہے، جہاں بھی اسے پائے حاصل کر لے کیونکہ وہی اس کا بہترین
مستحق ہے۔ (حدیث نبوی)
مومن
قبول اشیاء میں تحقیق کرنے والا اور منافق بلا تامل جلد لینے والا ہوتا ہے۔ (حدیث نبوی)
خواجہ شمس الدین عظیمی
زیادہ منافع کمانے کے لالچ میں جو لوگ
ذخیرہ اندوزی کرتے ہیں۔ چیزوں میں ملاوٹ کرتے ہیں، غریبوں کی حق تلفی کرتے ہیں اور
مخلوق خدا کو پریشان کرتے ہیں وہ سکون کی دولت سے محروم ہو جاتے ہیں۔ ان کی زندگی
اضطراب اور بے چینی کی تصویر ہوتی ہے۔ وہ ظاہرا طور پر کتنے ہی خوش نظر آئیں، ان
کا دل روتا رہتا ہے، ڈر اور خوف سائے کی طرح ان کے تعاقب میں رہتا ہے، وہ کسی کو
اپنا ہمدرد نہیں سمجھتے اور کوئی ان کا ہمدرد نہیں ہوتا۔ جب چیزیں سستی ہوتی ہیں
تو وہ غم میں گھلتے رہتے ہیں اور جب چیزوں کے دام بڑھ جاتے ہیں تو ان کا دل باغ
باغ ہو جاتا ہے۔ اس تجارت کو کبھی ذہنوں سے اوجھل نہ ہونے دیجئے جو درد ناک عذاب
سے نجات دلانے والی ہے اور جس کا نفع فانی دولت نہیں بلکہ ہمیشہ کامرانی اور
لازوال عیش ہے۔