Topics

اکتوبر 1987؁ء۔ماں کی خدمت

ماں کی خدمت کا خصوصی خیال رکھئے۔ ماں، اولاد کے معاملے میں کمزور اور زیادہ حساس ہوتی ہے۔ ماں کے احساسات اور قربانیاں بھی باپ کے مقابلہ میں بہت زیادہ ہیں۔ اسلام ماں کے ساتھ خصوصی سلوک کی ہدایت کرتا ہے۔

                اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:

                ’’اور ہم نے انسان کو ماں باپ کے ساتھ بھلائی کرنے کی تاکید کی، اس کی ماں تکلیف اٹھا کر اس کو پیٹ میں لئے لئے پھری اور ولادت کے وقت تکلیف برداشت کی۔ اور پیٹ میں اٹھانے اور دودھ پلانے کی یہ مدت ڈھائی سال ہے۔‘‘


                ایک شخص حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی خدمت میں حاضر ہوا اور پوچھا!

                ’’یا رسول اللہﷺ! میرے نیک سلوک کا سب سے زیادہ مستحق کون ہے؟‘‘

                آپﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’تیری ماں۔‘‘

                اس نے پوچھا۔ ’’پھر کون ہے؟‘‘ حضورﷺ نے فرمایا۔ ’’تیری ماں‘‘۔

                اس نے کہا۔ ’’پھر کون ہے؟‘‘ آپﷺ نے فرمایا۔ ’’تیری ماں۔‘‘ اس شخص نے چوتھی بار یہی سوال کیا تو اللہ کے پیارے نبیﷺ گویا ہوئے۔ ’’تیرا باپ۔‘‘

Topics


نورنبوت نور الٰہی-V1

خواجہ شمس الدین عظیمی

زیادہ منافع کمانے کے لالچ میں جو لوگ ذخیرہ اندوزی کرتے ہیں۔ چیزوں میں ملاوٹ کرتے ہیں، غریبوں کی حق تلفی کرتے ہیں اور مخلوق خدا کو پریشان کرتے ہیں وہ سکون کی دولت سے محروم ہو جاتے ہیں۔ ان کی زندگی اضطراب اور بے چینی کی تصویر ہوتی ہے۔ وہ ظاہرا طور پر کتنے ہی خوش نظر آئیں، ان کا دل روتا رہتا ہے، ڈر اور خوف سائے کی طرح ان کے تعاقب میں رہتا ہے، وہ کسی کو اپنا ہمدرد نہیں سمجھتے اور کوئی ان کا ہمدرد نہیں ہوتا۔ جب چیزیں سستی ہوتی ہیں تو وہ غم میں گھلتے رہتے ہیں اور جب چیزوں کے دام بڑھ جاتے ہیں تو ان کا دل باغ باغ ہو جاتا ہے۔ اس تجارت کو کبھی ذہنوں سے اوجھل نہ ہونے دیجئے جو درد ناک عذاب سے نجات دلانے والی ہے اور جس کا نفع فانی دولت نہیں بلکہ ہمیشہ کامرانی اور لازوال عیش ہے۔