Topics

یہ شادی ہو جائے گی

سوال:  میں اپنے من پسند ایک لڑکے سے شادی کرنا چاہتی ہوں اور وہ بھی مجھے بہت پسند کرتا ہے۔ اس مہینے اس کے والد میرا رشتہ مانگنے آئیں گے۔ آپ مجھے ایسا وظیفہ بتا دیں جس کو میں پڑھ کر سب گھر والوں کا دل موم کر لوں تا کہ میرے والد صاحب، دادا صاحب اور والدہ صاحبہ میرا رشتہ اسے دے دیں۔ میں ساری عمر آپ کا احسان فراموش نہیں کروں گی۔ میں چاہتی ہوں کہ میری بدنامی نہ ہو اور عزت کے ساتھ یہ بات طے ہو جائے کیونکہ میں بہت نیک خاندان کی لڑکی ہوں۔

جواب: بعد از نماز عشاء اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ 41مرتبہ سورۃ اخلاص(قل شریف) پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا کریں۔ بعد از نماز عصر اول آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ 11مرتبہ سورہ کوثر پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا کریں۔ اس عمل کو آپ 90یوم تک کریں۔ 

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی