Topics

دیدارِ نبی محمد صلی اللہ علیہ و سلم

سوال:  روحانی ڈائجسٹ پچھلے کئی ماہ سے زیر مطالعہ ہے۔ روحانیت کے موضوع پر بصیرت افروز مضامین پڑھ کر دل خوش ہوتا ہے۔ میرے دل میں ایک بہت ہی دیرینہ خواہش ہے اور میں اللہ سے دعا کرتی ہوں کہ مجھے خواب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی زیارت کرا دیں۔ اللہ کا شکر ہے کہ نماز پنجگانہ اور روزہ کی پابند ہوں۔ ہر وقت دل میں یہی خواہش رہتی ہے۔ آپ کی روحانی نماز کی کتاب اور ڈائجسٹ کے مطالعہ کے بعد محسوس کرتی ہوں کہ آپ کی دعاؤں سے اللہ میری اس دیرینہ خواہش کی تکمیل کر دے گا۔ مجھے امید ہے کہ آپ مایوس نہیں کرینگے اور کوئی عمل بتائیں گے۔ انتظار رہے گا۔

جواب: میں اللہ سے دعا گو ہوں کہ آپ کی یہ عظیم اور قابل قدر خواہش پوری ہو جائے۔ آپ روزانہ بعد نماز عشاء اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ سو مرتبہ یا حی یا قیوم کا ورد کر کے اپنے مقصد کے لئے دعا کریں اور بات کئے بغیر سو جائیں۔ انشاء اللہ اکتالیس دن کے اس عمل سے آپ کی دیرینہ خواہش تکمیل پائے گی۔ جب مقصد پورا ہو جائے تو بچوں میں شیرنی تقسیم کر دیں اور دو رکعت نماز شکرانہ ادا کریں۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہے۔

 

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی