Topics

آسمانوں میں نہر

سوال:  آپ نے لوگوں کے بڑے بڑے مسائل حل کئے ہیں۔ آپ کے سامنے میں بھی اپنا مسئلہ پیش کرتی ہوں۔ شاید آپ کی دعا سے حل ہو جائے۔ میں نے اسی سال میٹرک کا امتحان اعلیٰ نمبروں سے پاس کیا ہے اور میں کالج میں مزید تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہوں لیکن میرے والد صاحب اجازت نہیں دیتے۔ ان کے خیال میں لڑکی کے لئے زیادہ تعلیم اچھی ثابت نہیں ہوتی۔ سب گھر والے اور خاندان کے افراد بھی کہہ چکے ہیں کہ لڑکی کے لئے تعلیم بہت ضروری ہے لیکن وہ کسی طرح رضامند نہیں ہوتے۔

جواب: آدھی رات گزرنے کے بعد وضو کر کے دو رکعت نفل تہجد کی نیت سے ادا کریں ۔ اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف کے ساتھ 100مرتبہ رَبِّ زِدْ نِیْ عِلْمًا پڑھ کر آنکھیں بند کر لیں۔ آسمانوں میں سے نور کی ایک نہر آپ کے اوپر گر رہی ہے۔ دس منٹ کے بعد مزید تعلیم کے حصول کے لئے اور والد صاحب کے دل میں تعلیم کی اہمیت پیدا ہونے کے لئے دعا کریں۔ عمل کی مدت صرف گیارہ روز ہے۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی