Topics

مستقل مزاجی کا وظیفہ

سوال:  میں بیک وقت احساس کمتری اور احساس برتری کا شکا رہوں۔ یا یوں کہہ دیجئے ہر دو لحاظ سے انتہا پسند ہوں۔ ملک کی سیاسی صورت حال ہو یا کوئی معمولی گھریلو مسئلہ یہ انتہا پسندی میری صحت پر اثر انداز ہوتی ہے۔ دماغ ایک محرک کے لئے بھی یکسو نہیں ہوتا۔ خواب ساری رات دیکھتی ہوں اچھے بھی اور برے بھی۔ نماز اور روزے کے علاوہ کسی عمل میں بھی استقلال نہیں ہے۔ میں اپنے اندر مستقل مزاجی اور اعتدال پسندی پیدا کرنا چاہتی ہوں۔

جواب: صبح بہت سویرے اٹھئے۔ چلو میں ٹھنڈ اپانی لیجئے۔ اس پانی میں آنکھیں کھولئے اور بند کیجئے۔ جب پانی گرم ہو جائے دوسرا پانی لے کر اس عمل کو دہرایئے۔ تین بار ایسا کر لینا کافی ہے۔ مسلسل ایک ماہ کے اس عمل سے مستقل مزاجی اور ذہنی یک سوئی حاصل ہو جائے گی۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی