Topics

ذہنی وسوسے

سوال:  روزانہ عشاء کی نماز یہ سوچ کر چھوڑ دیتی ہوں کہ رات کو دو بجے اٹھ کر پڑھ لوں گی۔ دو مہینہ سے یہی ہو رہا ہے۔ جب بھی نماز پڑھنے کی نیت کرتی ہوں۔ اس طرح یہ خیال مسلط ہو جاتا ہے کہ باوجود کوشش کے بھی اس خیال کو رد نہیں کر سکتی۔ ہر صبح یہ ارادہ کرتی ہوں کہ آج سے صحیح وقت پر نماز ادا کروں گی۔ مگر رات کو پھر قضا ہو جاتی ہے۔ بالکل یہی حال پڑھائی کا بھی ہے۔ کتابیں کھول کر بیٹھتی ہوں اور کل کے اوپر بھروسہ کر کے کتابیں بند کر دیتی ہوں۔

جواب: آپ کی شخصیت تساہل اور بے عملی کا شکار ہو گئی ہے۔ یاد رکھیئے کل کبھی نہیں ہوتی۔ جو لمحہ ضائع ہو جاتا ہے وہ کبھی واپس نہیں آتا۔ مسئلہ کا حل بہت آسان ہے ہر وقت باوضو رہیئے۔ اس قسم کے خیالات کی یلغار کے وقت فوراً وضو کیجئے اور استغفار پڑھیئے کہ یہ شیطانی وسوسہ ہے۔ یا حی یا قیوم کا ورد کرتی رہا کریں۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی