رنگ سانولا ہے
سوال: میرا رنگ سانولا ہے لیکن چہرے کا رنگ بہت پیلا ہے۔
اللہ کا فضل ہے کہ ہر چیز کھانے کو ملتی ہے۔ میری صحت ٹھیک ٹھاک ہے۔ یعنی ایسی ویسی
کوئی بیماری بھی نہیں۔ رات کو منہ میں اپنے آپ پانی جاتا ہے تو جاگ کر تھوکتی ہوں۔
اللہ رسولﷺ کا واسطہ۔ کوئی ایسا علاج تجویز کریں کہ منہ سے پانی نکلنا بند ہو جائے
اور میرا پیلا رنگ سانولا ہو جائے۔
جواب: آپ کے معدہ میں بیوست اور خشکی ہے۔ غذائیں
ایسی کھائی جاتی ہیں جن کو معدہ قبول نہیں کرتا۔ باسی، کٹھی اور چکنی چیزوں کے پرہیز
کے ساتھ۔ دونوں وقت کھانے آدھ گھنٹہ قبل زرد شعاعوں کو سوتے وقت تین سو بار ریاحین
ماء پڑھ کر پانی دم کر کے پی لیا کریں۔