Topics

کوئی پوچھتا ہی نہیں

سوال:  میں اپنی مظلوم والدہ کی اکلوتی اولاد ہوں۔ میری پیدائش سے قبل ہی میری والدہ کو طلاق ہو گئی تھی۔ میں نے اپنے والد کی شکل بھی نہیں دیکھی۔

میری عمر 22سال ہے اور میں نے بی اے کر لیا ہے۔ اب ایم اے کا ارادہ ہے۔ آج تک میرا کوئی رشتہ نہیں آیا۔ حالانکہ میں اچھی شکل کی لڑکی ہوں۔ اس کے علاوہ میں کافی ملنسار اور خوش مزاج ہوں اور ہم لوگ کافی خوشحال بھی ہیں۔ لوگ مجھے پسند بھی کرتے ہیں کہ اچھی پر خلوص لڑکی ہے، سادہ مزاج ہے وغیرہ وغیرہ۔ میرے ساتھ کی لڑکیوں کی شادی کو سال دو سال بھی ہو گئے۔ مجھے رشتے کی اتنی فکر نہیں ہے۔ میں سوچتی ہوں کہ آخر مجھ میں کیا خرابی ہے کہ کوئی پوچھتا ہی نہیں۔

جواب: عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف کے ساتھ تین سو مرتبہ یَاوَھَابُ پڑھ کر دس منٹ تک عرش کا تصور کریں اور دعا کریں۔ عمل کی مدت 40روز ہے۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی