Topics

انگوٹھی راس آئی ہے

سوال:  روحانی ڈائجسٹ سے آپ کے ہی بتائے ہوئے طریقہ کے مطابق چاندی کی بنی ہوئی انگوٹھی کا استعمال شروع کیا۔ انگوٹھی کی وجہ سے فائدہ رہا۔ لیکن اب عرصہ ایک سال سے انگوٹھی والی جگہ پر گوشت اس طرح سرخی مائل ہو گیا جیسے کھال جل گئی ہے جو کہ سخت تکلیف دیتی ہے۔ مرہم وغیرہ لگاتی رہتی ہوں مگر تکلیف بدستور ہے۔ اس کی کیا وجہ ہے جب کہ اس کے پہننے سے کافی فائدہ ہوا ہے۔ آپ سے گذارش ہے کہ مشورہ سے مطلع فرما دیں۔ ایک بار پھر واضح کرتی چلوں کہ انگوٹھی بھی راس آئی ہے اسے اتارنا نہیں چاہتی۔ آخر یہ اتنی تکلیف کیوں دے رہی ہے۔ اس کی کیا وجہ ہے؟

جواب : انگوٹھی کو انگلی میں ہلایا جلایا نہ جائے تو پانی لگنے کی وجہ سے انگوٹھی کے نیچے مستقل نمی رہتی ہے۔ اس نمی سے کھال نرم اور سفید ہو جاتی ہے۔ بعد میں انگوٹھی لگنے سے کھال چھل جاتی ہے۔ کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ انگوٹھی تنگ اور انگلی موٹی ہو جاتی ہے۔ ایسا ہونے سے بھی کھال چھل جاتی ہے۔ انگوٹھی اتار کر چھلی ہوئی جگہ سرسوں کا تیل لگائیں۔ جب انگلی ٹھیک ہو جائے تو دوبارہ انگوٹھی پہن لیں۔ یا ایسا کریں کہ انگوٹھی برابر والی انگلی میں پہن لیں۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی