Topics
ابھی کوئی دو تین دن پہلے میری بہن نے خواب
میں دیکھا ہے کہ آسمان پر تین بہت چمکتے ہوئے ستارے ہیں اور تینوں ٹوٹ کر گر جاتے ہیں۔
جواب: خواب کی تعبیر میں یہ راز منکشف کیا
گیا ہے کہ شروع شروع میں رشتوں کو معیار زندگی کے بھیانک روپ میں پرکھا گیا اور پھر
جیسے وقت گزرتا رہا عمریں بڑھتی رہیں اور عمر رشتوں کے حصول میں رکاوٹ بنی رہی۔ ستاروں
کا بہت زیادہ روشن دیکھنا معیار زندگی کی طرف اشارہ ہے اور ستاروں کا آسمان سے ٹوٹ
کر گر جانا رکاوٹ کا تمثل ہے۔
اللہ تعالیٰ جس طرح زندگی گزارنے کے لئے تمام
وسائل فراہم کرتے ہیں اسی طرح لڑکیوں کے رشتہ بھی آتے ہیں لیکن برا ہو دولت پرستی کا
کہ اس آسان اور فطری عمل کو، قوم نے پیچیدہ مسئلہ بنا دیا ہے۔ دولت پرستی کے جذبہ سے
آنے والے رشتوں کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے اور لڑکیوں کی عمریں بڑھتی رہتی ہیں جس
کا نتیجہ یہ ہے کہ آج گھر گھر لڑکیاں سہاگ کے انتظار میں بوڑھی ہو رہی ہیں۔ میری آنکھیں
دیکھ رہی ہیں کہ ایک وقت آئے کہ “ولدیت” زیر بحث آ جائے گی۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے
حفظ و امان میں رکھے۔
مطلوبہ وظیفہ پڑھنے کی میری طرف سے اجازت ہے۔