رشتہ کی تلاش
سوال: ہم چار بہنیں ہیں اور جوان ہیں۔ ہمارا تعلق ایک متوسط
گھرانے سے ہے۔ باپ اور بھائی جو کما کر لاتے ہیں سب کا سب مہنگائی کی بینٹ چڑھ جاتا
ہے اور پیسے کے بغیر کوئی لڑکی نہیں لیتا۔ ہم آج پانچ چھ سال سے بڑی بہن کے لئے رشتہ
تلاش کر رہے ہیں لیکن کامیابی نہیں ہوتی۔ میرے والدین بہت پریشان ہیں اور چاہتے ہیں
کہ اس فرض سے جلد سبکدوش ہو جائیں۔ آپ اللہ تعالیٰ سے ہماری پریشانی دور ہونے کے لئے
دعا کریں اور ایسا وظیفہ بتائیں کہ جس کی برکت سے ہمارا یہ مسئلہ حل ہو جائے۔ یقین
ہے اللہ تعالیٰ آپ کے ذریعے سے ہماری مشکلات دور فرما دیں گے۔ آمین!
جواب: ہر نماز کے بعد سو مرتبہ ان اللّٰہ یرزق
من یشاء بغیر حساب پڑھ کر ہاتھوں پر دم کر کے ہاتھ تین بار چہرے پر پھیر کر دعا کیا
کریں۔ انشاء اللہ معاشی حالات درست ہو جائیں گے اور پھر بقول آپ کے پیسہ آئے گا تو
شادی ہو جائے گی۔