Topics

حوروں سے ملاقات

سوال:  میرے چہرے پر روئیں زیادہ ہیں جس کا علاج میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر سے کرا رہی ہوں اور کافی احساس کمتری کا شکار ہوں۔ آپ کوئی ایسی سورۃ بتا دیں جو دوا پر دم کر کے کھاؤں تا کہ دوا جلدی اثر کرے اور میرا چہرہ صاف اور ملائم ہو جائے۔

دوسرا مسئلہ بہت ہی اہم ہے کہ میری منگنی تو ہو گئی ہے جس کے لئے میں اللہ کی شکر گزار ہوں لیکن اب جب شادی کی بات نکلتی ہے تو منگیتر انکار کر دیتا ہے۔ اور دلچسپی کا اظہار نہیں کرتا۔ حالانکہ ہماری منگنی دونوں کی پسند سے ہوئی تھی۔

خواجہ صاحب! میں شادی میں تاخیر سے پریشان نہیں ہوں لیکن انکار سے پریشان ہوں۔ میں آپ سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ کیا میری شادی اس منگیتر کے ساتھ ہو گی۔ اگر ہو گی تو کیسی ہو گی۔

جواب: ہر نماز کے بعد سو مرتبہ یامومن پڑھ کر دعا کریں۔ انشاء اللہ کامیابی ہو گی۔ چہرے میں کشش کے لئے حوروں سے ملاقات والا عمل کریں۔ یہ بات اللہ کو معلوم ہے کہ شادی کہاں ہو گی۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی