Topics

خوبصورتی کا راز

سوال:  کالم روحانی ڈاک ہر ہفتے ہمارے گھر میں بہت شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ آپ کے تحریر کردہ مراقبے اخبارات میں پڑھ کر دل چاہتا ہے کہ ہم بھی ان مراقبوں سے مستفیض ہوں۔ آج پہلی بار آپ کو خط لکھنے کی جسارت کر رہی ہوں۔ اس امید پر کہ آپ مایوس نہیں کریں گے۔ آپ جس طرح بنی نوع انسان کی خدمت کر رہے ہیں اور بھٹکے ہوئے مسافروں کو سیدھا راستہ دکھا رہے ہیں۔ ہم سب کی دعا ہے کہ خدا آپ کو کامیابی عطا کرے۔(آمین)۔ کچھ عرصہ قبل”خوبصورتی کا راز سرخ رنگ کا گلاب” کے عنوان سے ایک مراقبہ شائع ہوا تھا۔ میری شدید خواہش تھی کہ آپ سے اجازت لے کر وہ مراقبہ ضرور کروں لیکن مجھے افسوس ہے کہ اخبار کا وہ حصہ جس میں خوبصورتی کے راز کا مراقبہ درج تھا مجھ سے گم ہو گیا ہے۔ باوجود خواہش کے میں وہ مراقبہ نہ کر سکی لیکن میں معذرت کے ساتھ آپ سے درخواست کرتی ہوں کہ برائے مہربانی خوبصورتی کے راز کا مراقبہ ایک دفعہ پھر شائع کر دیں۔ میں اور میری سہیلیاں اس مراقبہ کے بارے میں ضروری معلومات حاصل کرنا چاہتی ہیں۔

1۔ میر تعلق ایک کرسچن خاندان سے ہے، کیا آپ کے تحریر کردہ مراقبے کرسچن خاندان کو کوئی فرد کر سکتا ہے؟

2۔ خوبصورتی کے راز کا مراقبہ کتنے عرصے تک کیا جاتا ہے اوراس میں صفائی کا کتنا خیال رکھا جاتا ہے؟

3۔ کیا خاص دنوں میں بھی یہ مراقبہ کیاجا سکتا ہے؟

4۔ اگر مراقبہ کے دوران غیر ضروری خیالات تنگ کریں تو اس سلسلے میں کیا کیا جائے؟

5۔ کیا میں خوبصورتی کا راز سرخ رنگ کا گلاب کا مراقبہ ختم ہونے پر دوسرا مراقبہ”کشمکش کا راز” شروع کر سکتی ہوں؟

جواب: روحانی ڈاک کا کالم۔ دراصل اللہ کی مخلوق کی خدمت کرنے کا ایک وسیلہ ہے۔ اللہ تعالیٰ رب المسلمین نہیں ہیں۔ رب العالمین ہیں اور یہی اللہ کی سنت ہے۔ سورج چمکتا ہے تو پوری مخلوق ظلمت سے نجات حاصل کر کے روشنی سے استفادہ کرتی ہے، بارش برستی ہے پورا عالم سیراب ہوتا ہے۔ ہوا چلتی ہے تو وہ یہ نہیں دیکھتی کہ کون مسلمان ہے، کون ہندو ہے، کون عیسائی ہے۔ سب کو ان کے اپنے اپنے ظرف کے مطابق آکسیجن فراہم ہوتی رہتی ہے۔ ایک ڈاکٹر یا حکیم سب کے لئے ہوتا ہے اس طرح روحانی معالج بھی اللہ کی مخلوق کے دکھ کا درماں ہوتا ہے۔ رات کو سوتے وقت آنکھیں بند کر کے یہ تصور کریں کہ میں ایک باغ میں ہوں اور باغ میں گلاب کے پھول ہیں اور آپ کو گلاب کی خوشبو آئے گی اور یہ خوشبو آپ کے کمرے میں اس طرح پھیل جائے گی کہ دوسرے لوگ بھی محسوس کرینگے۔ یہ عمل بلا کسی تفریق کے ہر مذہب و ملت کا فرد کر سکتا ہے۔ عمل کی مدت زیادہ سے زیادہ 90دن ہے۔ خواتین مخصوص ایام میں بھی یہ مراقبہ کر سکتی ہیں۔ خیالات اگر آتے ہیں تو آنے دیں۔ خود گزر جائیں گے۔ خیالات کو رد نہ کریں۔ 

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی