Topics

وہی شوہر

سوال:  اپنا ایک مسئلہ بیان کر رہی ہوں۔ امید ہے کہ آپ میری راہنمائی فرمائیں گے۔

خواجہ صاحب! میں اپنے شوہر کی فرمانبردار اور شریف بیوی ہوں۔ عزت اور شرافت کو ہی اپنا سب کچھ سمجھتی ہوں۔ میرا شوہر جو مجھ پر اکثر غلط قسم کا شک کرتا ہے اور الزام لگاتا رہتا ہے میں اسے اللہ اور اس کے رسول کی قسمیں کھا کر یقین دلاتی ہوں کہ میں ایسی عورت نہیں ہوں لیکن اب یہ ہو گیا ہے کہ کوئی مہمان آ جائے وہ اس کے بارے میں شک کرنے لگتے ہیں۔ اس غلط شک کی وجہ سے میں ڈپریشن کا شکار ہو گئی ہوں۔ اکثر سوچتی ہوں کہ ایسی زندگی سے تو موت بہتر ہے۔ لیکن خود کشی کو حرام جان کر رک جاتی ہوں۔ مجھے بتایئے کہ میرا شوہر ٹھیک ہو جائے اور ہماری ازدواجی زندگی اچھی گزرے۔

جواب: رات کو جب شوہر گہری نیند سو جائیں تو ان کے سرہانے کھڑی ہو کر ایک سو بار سورہ کوثر پڑھا دیا کریں۔ اللہ تعالیٰ اپنا فضل فرمائیں گے۔


Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی