Topics

ایک منٹ سورج دیکھئے

 سوال:  میں ایک بہت ہی مجبور لڑکی ہوں۔ ایم اے کی طالبہ ہوں۔ چند وجوہات کی بنا پر ٹوٹ پھوٹ کر رہ گئی ہوں۔ میں سمجھتی ہوں کہ میری شخصیت ریزہ ریزہ ہو گئی ہے۔ مجھے غصہ بہت آنے لگا ہے۔ میرے اوپر ہر وقت جھنجھلاہٹ سوار رہتی ہے اور بیزاری میری زندگی بن گئی ہے۔ یہ سب میں جان بوجھ کر نہیں کرتی۔ غیر ارادی طور پر سب کچھ ہو جاتا ہے۔ مجھ میں قوت ارادی اور مستقل مزاجی بالکل نہیں ہے جس کا پوری زندگی اور خاص کر پڑھائی پر بہت اثر پڑ رہا ہے۔

جواب: آپ کے تمام مسائل کا حل یہ ہے کہ آپ کی شادی جلد از جلد ہو جائے۔ اچھی جگہ شادی ہونے کے لئے وظیفہ لکھا جا رہا ہے۔ اس پر یقین اور دلجمعی کے ساتھ عمل کریں۔ انشاء اللہ بہت جلد مراد پوری ہو جائے گی۔

صبح بہت سویرے بیدار ہو کر ایسی جگہ بیٹھ جائیں جہاں نکلتا ہوا سورج نظر آئے۔ جیسے سورج کی ٹکیہ نمودار ہو، سانس روک کر دل ہی دل میں یا ودود پڑھیں۔ یہ عمل کسی بھی حالت میں ایک منٹ سے زیادہ نہ کیا جائے۔ عمل کے وقت نظریں سورج کی طرف مرکوز رہنی چاہئیں۔

نوٹ: یہ عمل کسی بھی حالت میں ایک منٹ سے زیادہ نہ کیا جائے۔ عمل کی مدت ایک ماہ ایک دن ہے۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی