Topics

یَارَحِیْمُ پڑھیں

سوال:  محترم عظیمی صاحب! ہمارا بیٹا جس کی عمر سات سال ہے اس کی صحت دن بدن کمزور ہوتی جا رہی ہے جس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اس کو بھوک نہیں لگتی اور نہ اس کو کھانوں سے رغبت ہے۔ ڈاکٹروں سے علاج کروایا لیکن اس کی خوراک اور صحت اسی طرح ہے ہم میاں بیوی کو اس بچے کی صحت کی بڑی فکر ہے۔ آپ سے درخواست ہے کہ کوئی روحانی علاج تجویز فرما کر مشکور فرمائیں۔

جواب: آپ بیٹے کو کھانے کی جو بھی چیز دیں بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کے ساتھ بارہ دفعہ یا رحیم پڑھ کر دم کر کے کھلائیں۔ تین دن کے اس عمل سے اس کی بھوک کھل جائے گی اور اس کی صحت اور تندرستی بحال ہو جائے گی۔ ہر جمعرات کو سوا پانچ روپے خیرات کریں۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی