Topics

خاوند مجھے لہولہان کر دیتے ہیں

سوال:  میں آٹھ بچوں کی ماں ہوں۔ شوہر بہت ظالم اور بے حس ہیں۔ چونکہ ایک شریف خاندان سے تعلق رکھتی ہوں اس لئے عزت کی خاطر سب کچھ برداشت کرتی چلی آئی ہوں۔ روز روز بک بک جھک جھک سے بڑی لڑکی خود سر ہو گئی ہے۔ باپ نے بچوں پر اس قدر ظلم کیا ہے کہ وہ باپ کو اپنا دشمن سمجھنے لگے ہیں۔ اب بھی جب انہیں غصہ آتا ہے تو معصوم بچوں کو اتنا مارتے ہیں کہ ان کے جسم سے خون بہنے لگتا ہے۔ میں کچھ کہتی ہوں تو مجھے بھی زد و کوب کر کے لہولہان کر دیتے ہیں۔ میں چاہتی ہوں کہ بچوں کے باپ جرمنی یا کینیڈا چلے جائیں تا کہ ہم لوگ بھی سکھ کا سانس لے سکیں۔
جواب: صبح فجر کی نماز کے بعد سورج طلوع ہونے سے پہلے ایک گلاس پانی پر ایک مرتبہ یا ودود پڑھ کر دم کریں اور پانی مٹکے یا صراحی میں ڈال دیں تا کہ سب گھروالے یہ پانی پی سکیں۔ انشاء اللہ چند ہفتوں کے اس عمل سے آپ کے شوہر کے مزاج میں تبدیلی واقع ہو جائے گی اور وہ سب کے ساتھ مروت سے پیش آئیں گے۔


Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی