Topics

گیارہ منگل

سوال:  عرصہ کے بعد آپ کی خدمت میں حاضر ہوئی ہوں۔ براہ مہربانی میرے مسئلہ کا روحانی حل تجویز فرمائیں۔ میرا بڑا لڑکا سب گھر والوں سے اس قدر نفرت کرنے لگا ہے کہ صورت سے بیزار ہے۔ نہ گھر میں کھاتا پیتا ہے اور میری خود یہ حالت ہے کہ کسی کام میں دل نہیں لگتا۔ کسی چیز کا نماز کے بعد ورد کرتی ہوں تو چکر آنے لگتے ہیں۔ بھوک ختم ہو گئی ہے۔ نماز میں غلطی ہو جاتی ہے۔ ہر کام میں رکاوٹ ہے۔ گھر فروخت کر کے دوسرا لینا چاہتی ہوں۔ گاہک دیکھ کر دوبارہ نہیں آتا۔ لڑکی کی شادی کے لئے رشتہ آتا ہے مگر ایک بار آ کر دوبارہ وہ لوگ نہیں آتے۔

جواب: پانچ وقت نماز کی پابندی کریں اور قرضوں کے بعد ایک تسبیح یا اللہ یا رحمٰنُ یا رحیمُ پڑھ کر چند منٹ کے لئے آنکھیں بند کر کے سو جائیں۔ جس رنگ کی روشنیاں نظر آئیں دو ماہ تک اسی ہی رنگ کا لباس زیب تن کریں۔ منگل کے روز صبح کے وقت چیل کوؤں کو گوشت کھلائیں۔ یہ عمل 11منگل تک برقرار رکھیں۔

 

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی