سوال: کسی محفل میں جاتی ہوں تو مجھے نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ میرا رنگ بہت کالا ہے۔ ہونٹ موٹے اور نیلے ہیں۔ چہرہ پر مردوں کی طرح بال ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ میرا کوئی رشتہ بھی نہیں آتا۔ آپ یقین کریں کہ یہ خط لکھتے وقت میری آنکھوں میں آنسو ہیں اور میں آپ کو رو رو کر خط لکھ رہی ہوں۔
جواب: بارہ بائی نوکا سفید آرٹ پیپر کاغذ پر سیاہ چمک دار روشنائی سے سیدھی لائنوں میں 9کا ہندسہ لکھئے۔ جتنی سطریں بھی لکھی جائیں۔ قلم موٹا ہونا چاہئے۔ اس کاغذ کو فوٹو کی طرح فریم کرا کے اپنے کمرے میں لٹکائیں اور اس کو جب بھی وقت ملے بار بار دیکھئے۔ لیکن ایک وقت میں پانچ منٹ سے زیادہ نہ دیکھئے۔ عرصہ تین ماہ کے اس علاج سے آپ کے مسائل کا خوبصورت حل نکل آئے گا۔