Topics

باغ میں پھول

سوال:  آپ کی بڑی عنایت ہو گی اگر آپ روحانی ڈائجسٹ میں اس کا حل تجویز فرمائیں۔

میرا مسئلہ یہ ہے کہ بچپن سے ہی میرا دل اور نگاہ رشتوں کے احترام سے عاری ہے۔ میں کسی بھی مرد حتیٰ کہ کسی بوڑھے شخص سے لے کر کسی کم عمر لڑکے سے بھی نگاہ ملا کر بات کرنے سے قاصر ہوں۔ اگرچہ میں عبادت گزار ہوں اور بہترین صلاحیتوں کی مالک ہوں لیکن اس تکلیف دہ خصلت نے میری صلاحیتوں کو زنگ آلود کر دیا ہے۔ اس وجہ سے میں کہیں آنے جانے سے قاصر ہوں۔

عظیمی صاحب! آپ کوئی ایسا وظیفہ یا دعا تجویزفرمائیں جس سے مجھے نگاہ میں پاکیزگی اور دل میں صفائی اور سکون حاصل ہو سکے۔ میں ہر مہینے روحانی ڈائجسٹ اس امید سے کھولتی ہوں کہ کبھی تو میرے مسئلے کا حل شائع ہو گا۔

جواب: چاندی کا ایک چھوٹا سا کٹورہ بنوائیں۔ رات کو اس میں پانی بھر کر چاندی کی انگوٹھی ڈال دیں۔ صبح سب کاموں سے فارغ ہونے کے بعد وضو کر کے چاندی کی انگوٹھی نکال لیں اور کھڑی ہو کر تین گھونٹ میں پانی پی لیں۔ پانی پیتے وقت منہ شمال کی طرف کر لیں۔

رات کو سونے سے پہلے 100بار وَمِنْ کُلِّ شَءٍی خَلَقْنَا زَوْجَیْنِ الثْنَیْنِ پڑھ کر آنکھیں بند کر کے یہ تصور کریں کہ میں باغ میں ہوں جہاں ہر طرف پھولوں کے تختے ہیں۔ یہ تصور دس منٹ تک کریں۔ عمل کی مدت چالیس دن ہے۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی