فزیو تھراپی
سوال: بات کچھ یوں ہے کہ دو تین سال قبل میں اپنی سہیلیوں
کے ساتھ جھولا جھول رہی تھی کہ اچانک ایک لڑکی نے دھکا دیا اور میں تقریباً دو فٹ کی
بلندی سے نیچے گری اور میرا تمام وزن میرے بائیں گھٹنے میں آ گیا اور وہ مڑ کر سیدھا
ہو گیا۔ بہت شدید تکلیف ہوئی۔ میں نے کسی کو نہیں بتایا۔ پھر ایک دفعہ یہ ہوا کہ میں
بس سے نیچے اترنے لگی تو گھٹنا اتنی زور سے مڑا کہ لگتا تھا کہ گھٹنے کے جوڑ الگ ہو
گئے ہیں۔ امی ڈاکٹر کے پاس لے کر گئیں ایکسرے بالکل ٹھیک نکلا۔ دو ہفتے پہلے میں اسکول
میں تھی واپس مڑنے کے لئے میں جیسے ہی مڑی یکلخت گر گئی اور میرے گھٹنے کا جوڑ باہر
کو نکل گیا۔ خواجہ صاحب آپ بالکل یقین نہیں کریں گے کہ کھڑے کھڑے ہی میں گر گئی۔ گرتے
ہی شاید وزن پورے کا پورا اس بائیں ٹانگ پر پڑ گیا اور وہاں سے گھٹنے کی ہڈی باہر آ
گئی یعنی گھٹنے کے دو حصے ہو گئے پھر ہسپتال لے گئے اور ہڈی خود اپنی جگہ پر سیٹ ہو
گئی اتنی شدید تکلیف ہوئی کہ میں آپ کو بتا نہیں سکتی ایکسرے بالکل ٹھیک آیا ہے۔ ڈاکٹر
نے کہا کہ خون جم گیا تھا۔
جواب: روغن سورنجان تلخ کمر کے جوڑ پر اور
نیلی شعاعوں کا تیل گردن کے جوڑ پر دائروں میں ایک ماہ تک مالش کریں۔ زیادہ بہتر ہے
کہ فزیو تھراپی کرائیں۔ مالش میں تیل یہی استعمال کریں۔