Topics

صورت حال تشویش ناک ہے

سوال:  بیماری کچھ عجیب طرح کی ہے۔ بعض اوقات مجھے یوں محسوس ہوتا ہے جیسے میرا جسم اندر سے کانپ رہا ہے۔ خاص طور پر ٹانگیں زیادہ کانپتی ہیں۔ یوں لگتا ہے جیسے ان میں جان نہیں ہے۔ بیرونی طور پر جسم کانپتا نظر نہیں آتا۔ طبیعت بھی گری گری رہتی ہے۔ دل چاہتا ہے مجھے کوئی نہ بلائے اور نہ ہی میں کوئی کام کروں۔ حالانکہ کام کے معاملے میں کبھی میں نے سستی نہیں کی تھی۔ دماغ بھی کمزور رہنے لگا ہے۔ سر کے بال مسلسل گر رہے ہیں۔ اب تو سفید بال بھی اگنا شروع ہو گئے ہیں۔ سر میں بھی درد رہتا ہے۔ جسم میں قوت مدافعت کی بڑی کمی ہو گئی ہے۔ بہت جلدی تھک جاتی ہوں۔ عبادت میں بھی دل نہیں لگتا۔ نماز پڑھوں تو دماغ نہ جانے کیا کیا سوچتا رہتا ہے۔ نماز ختم ہو جاتی ہے لیکن مجھے پتہ نہیں چلتا کہ میں نے کیا پڑھا ہے۔ یہ صورت حال میرے لئے بڑی تشویشناک ہے۔ مذہب کے بارے میں عجیب عجیب معکوس خیالات دل میں آتے ہیں۔

جواب: سفید چنبیلی کا پھول، چار پھول صبح سورج نکلنے سے پہلے درخت میں سے توڑ کر ہتھیلی پر رکھیں اور سیدھے ہاتھ کے انگوٹھے سے خوب اچھی طرح مسلیں اور تھوڑی سی چینی ملا کر نہار منہ کھا لیں۔ مسلسل چالیس روز تک یہ عمل جاری رکھیں۔ خط میں مندرجہ تفصیلات سے یہ پتہ چلتا ہے کہ آپ کمزوری قلب کی مریضہ ہیں۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی