Topics

آنگن کے پھول

سوال:  شادی کو 5سال گذر گئے ہیں۔ ہر طرح کی آسائش اور آرام مہیا ہے۔ شوہر بھی نہایت نیک خصلت ہے لیکن ہم اولاد کی نعمت سے محروم ہیں۔ ہم دونوں میاں بیوی کی خواہش ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے آنگن میں بھی پھول کھلائیں۔ دو سال تو صبر و شکر سے کام لیا، اس کے بعد ہر قسم کا علاج کیا لیکن امید پوری نہیں ہوئی۔

جواب: آپ اپنی جسمانی اور اندرونی صحت اور اپنے شوہر کی صحت کے بارے میں تفصیلی حالات تحریر کریں۔ اولاد نہ ہونے میں جو عوامل کام کرتے ہیں ان میں عورت کے ماہانہ نظام کو بڑا دخل ہے۔ اگر عورت کا یہ نظام صحیح ہے لیکن مرد کے اندر اولاد کے جرثومے نہیں ہیں تو بھی اولاد نہیں ہوتی۔ تفصیلات معلوم ہونے پر علاج تجویز کر دیا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ کرم فرمائے۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی