Topics

اندرونی مرض

سوال:  میں ایک مقامی کالج میں بی اے پارٹ ون کی طالبہ ہوں۔ میری عمر بیس سال ہے۔ کالج میں مجھے خوبصورت اور صحت مند لڑکیاں دیکھ کر رشک آتا ہے۔ جسمانی طور پر کافی کمزور ہوں اور آج کل کمزوری بہت زیادہ ہے۔ یقین کیجئے کہ سیکنڈ ائیر کی چھٹیوں کے بعد کالج میں میری سہیلیوں نے دیکھ کر حیرت کا اظہار کیا کہ تمہیں کیا بیماری ہو گئی ہے۔ ہاتھ پیر فوراً سن ہو جاتے ہیں۔ کافی ڈاکٹروں کو بھی دکھایا ، کمزوری اور خون کی کمی بتائی گئی۔ ان کی گولیاں(آئرن کی) استعمال کر رہی ہوں مگر افاقہ نہیں ہے۔

جواب: آپ “لیکیوریا”کی مریضہ ہیں۔ علاج کے ساتھ ساتھ پرہیز ضروری ہے۔ سرخ مرچ، انڈا، گرم مصالحہ، زیادہ چائے استعمال نہ کریں۔ لیڈی ڈاکٹر کی بجائے یونانی علاج کرائیں۔ رات کو 100بار یَا حفیظُ پڑھ کر گرین رنگ روشنی کا مراقبہ کریں۔گھر میں بڑی بوڑھوں سے کہہ کر گوند تیار کرائیں اور صبح ناشتہ میں کھائیں۔ ان سے کہیں کہ گوند میں مغزیات شامل نہ کریں۔ 

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی