Topics

خون جوش مارتا ہے

سوال:  میری کیفیت عجیب طرح کی ہو گئی ہے خون اندر سے بہت جوش مارتا ہے دل عجیب ہو گیا ہے ڈر بہت لگتا ہے۔ کبھی کبھی بہت پر سکون ہو جاتی ہوں لیکن کچھ دیر بعد وہی گھبراہٹ اور عجیب سی بے چینی رہتی ہے۔ سمجھ میں نہیں آتا میں اب کہاں جاؤں۔ دنیا سے مجھے نفرت ہے۔ اب دین کا حال بھی خدا جانتا ہے۔ پھر میں کہاں جاؤں۔ پناہ کہاں تلاش کروں۔ یہاں تو بھروسہ اور وفا بہت ہی بے کار چیزیں ہیں۔ کسی کو کچھ نہیں کہہ سکتی ہوں۔

اگر گھر میں میری شادی کا ذکر ہوتا ہے تو میری عجیب حالت ہو جاتی ہے۔ لگتا ہے کہ جان نکل جائے گی۔ بڑی مشکل سے خود پر کنٹرول کرتی ہوں۔ مجھ سے خوشبو بھی کسی قسم کی برداشت نہیں ہوتی ہے۔ پہلے میرے خواب میں بہت خوبصورت لڑکے آتے تھے۔ لیکن اب خدا کا شکر ہے کہ کوئی نہیں آتا۔ چلتے چلتے پتہ نہیں مجھے کیا ہو جاتا تھا کہ میرا دماغ کھو جاتا تھا۔ تھوڑی دیر کے بعد پریشان ہو کر اپنے ساتھ امی، بہن وغیرہ سے پوچھتی تھی کہ میں کہاں ہوں۔ لیکن آپ کا شکریہ جب سے میں نے آپ کے کہنے پر عمل کیا ہے۔ ان باتوں سے نجات مل گئی ہے۔

جواب: جو عمل آپ کے لئے تجویز کیا گیا ہے اس میں کمی کر دیں اس کے بجائے آپ ہر وقت یا حی یا قیوم کا ورد کریں۔ آپ ہر نماز کے بعد 100بار یا ودود پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لیا کریں۔ انشاء اللہ آپ کو مزید سکون ملے گا۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی