Topics

چھوٹا قد

سوال:  ہمارے خاندان میں شادی ماں باپ کی پسند سے ہوتی ہے اور ان کا ہر فیصلہ اٹل ہوتا ہے۔ میرا مسئلہ یہ ہے جہاں میری منگنی ہوئی ہے۔ اس لڑکے کا قد چھوٹا ہے اور میں چاہتی ہوں کہ شوہر کا قد مجھ سے بڑا ہو۔ اب میں آپ کو اپنا خواب سناتی ہوں۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ میری شادی میرے منگیتر سے نہیں کرنا چاہتے۔ بلکہ اس سے بھی قد میں چھوٹا ہے اور میں خواب میں بہت روتی ہوں اور سب کے آگے فریاد کرتی ہوں لیکن میری کوئی نہیں سنتا۔

جواب: والدین کی مرضی سے شادی کر لیں۔ زندگی بہت اچھی گزرے گی۔ بڑے قد کے لڑکے بھی تو چھوٹے قد کی لڑکیوں سے شادی کر لیتے ہیں اور خوش رہتے ہیں۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی