Topics

تھرتھری ہوتی ہے

سوال:  میں پیٹ کی مریض ہوں دست بہت آتے ہیں۔ اگر مرچ ذرا بھی تیز ہو جائے تو معدہ میں درد اٹھتا ہے۔ پیڑو کے دونوں طرف درد اٹھتا ہے جو معدہ پر پہنچ جاتا ہے۔ درد کی شدت اس قدر ہوتی ہے کہ میں چیخیں ضبط نہیں کر سکتی ہوں پھر ایک دم آرام آ جاتا ہے لیکن دو تین منٹ کے بعد درد اٹھتا ہے۔ دوا سے وقتی فائدہ ہوتا ہے لیکن پھر یہی شکایت ہو جاتی ہے کچھ دنوں سے درد اٹھتا ہے تو سردی کے مارے تھرتھری سی چھوٹنے لگتی ہے۔ درد رکتا ہے تو سردی لگنا بھی بند ہو جاتی ہے۔

جواب: صبح نہار منہ، عصر کے بعد رات کو سوتے وقت ھُوَاللّٰہُ الْخَالِقُ الْبَارِیُ الْمُصَوِّرُ لَہُ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنَا پڑھ کر پانی دم کر کے پئیں۔ کھانوں میں لوکی کثرت سے کھائیں۔ علاج ایک ماہ تک کریں۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی