بیٹی خدا کی رحمت
سوال: بابا جی! آداب عرض یہ ہے کہ میں ایک مایوس بھکارن
آپ کے در پر حاضر ہوئی ہوں۔ میری شادی کو تقریباً بیس سال ہو گئے۔ اللہ کا دیا سب کچھ
ہے۔ شوہر بھی بہت عزت کرتا ہے اور ہم ایک خوشحال زندگی گزارتے ہیں۔ لیکن ابھی تک اللہ
تعالیٰ نے مجھے اولاد نرینہ سے محروم رکھا ہے۔ میری تین بیٹیاں ہیں جب بھی امید سے
ہوتی ہوں زکوٰۃ خیرات اور نذر نیاز کا اہتمام کرتی ہوں اور اللہ سے دعا کرتی ہوں کہ
مجھے اولاد نرینہ مل جائے۔ بعض اوقات بیٹیوں کو دیکھ کر نفرت کرنے لگتی ہوں۔ موجودہ
حالات میں بیٹیاں درد سر اور مصیبت سے کم نہیں ہیں۔ آ پ اللہ کی برگزیدہ ہستی ہیں۔
اللہ سے دعا کریں کہ مجھے اولاد نرینہ مل جائے ابھی پھر امید سے ہوں۔
جواب: آپ کا خط پڑھا۔ مایوسی کفر ہے۔ آپ ہرگز
مایوس نہ ہوں۔ اللہ اپنے کاموں کو بخوبی جانتا ہے۔ بیٹیوں سے ہرگز نفرت نہ کریں جس
ہستی نے تمہیں بیٹی دی ہے وہی ہستی تم کو اولاد نرینہ کی دولت سے نوازے گی۔ اللہ کے
کاموں پر غصہ کرنے اور ناراض ہونے کے بجائے شکر کریں۔ اللہ مایوس ہونے والوں کو پسند
نہیں کرتا۔ اپنی بیٹیوں کو خدا کی رحمت سمجھ کر تربیت کریں۔ اور اللہ سے دعا کریں۔
رات کو سونے سے پہلے تین سو بار “یا اول” پڑھ کر پانی دم کر
کے پئیں۔ دن میں ایک بار سورۃ یاسین پڑھیں۔ بچے کی ولادت تک عمل جاری رکھیں۔
ہماری دعا ہے کہ اللہ آپ کو اولاد نرینہ کی
دولت سے نوازے۔