Topics

تلخ و شیریں

سوال:  والدہ کا انتقال ہو چکا ہے اور میں نانا کے پاس رہتی ہوں اسکول میں اچھی بری بات برداشت کر لیتی ہوں لیکن گھر میں مزاج کے خلاف ذرا سی بات بھی نہیں سن سکتی۔ پڑھنے میں دل بالکل نہیں لگتا۔ سبق بھی یاد نہیں ہوتا۔ میری خواہش ہے کہ اچھے نمبروں سے کامیاب ہو جاؤں۔ امید ہے کہ آپ دکھ بھری بیٹی کو مایوس نہیں کرینگے۔

جواب: پڑھائی میں دل نہیں لگتا۔ تو سبق کس طرح یاد ہو گا۔ آپ کے لئے میرا مشورہ ہے کہ غیر ضروری باتیں سوچنا چھوڑ دیں۔ حقیقت یہ ہے کہ دنیا میں سب باتیں مزاج کے مطابق نہیں ہوتیں۔ کامیاب زندگی گزارنے کے لئے انسان کو اچھا برا سب کچھ سہنا پڑتا ہے۔ ناول اور افسانوں کی ہیروئن بننے کی بجائے زندگی کی تلخ و شیریں حقیقتوں سے سمجھوتہ کر لیجئے۔ مسئلہ خود بخود حل ہو جائے گا۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی