بند گلے کی قمیض
سوال: میرے پورے جسم پر جانوروں کی طرح بال ہیں چہرے، سینے،
پیٹ، ٹانگوں، بازوؤں اور ہاتھوں پر غرضیکہ جسم پر ہر جگہ بال ہیں۔ یہ بال کچھ عرصے
قبل نکلے تھے۔ اب بڑھتے جا رہے ہیں میرے بازوؤں اور ٹانگوں پر دو تین انچ لمبے ہیں
اور باقی جسم پر آدھا انچ لمبے بال ہیں۔ سخت گرمی میں بھی پورے بازوؤں اور بند گلے
کی قمیض پہنتی ہوں کہ کسی کو میرے جسم پر اگے ہوئے بال نظر نہ آ جائیں۔ خدا کے لئے
عظیمی صاحب آپ مجھے مایوس مت کیجئے اور مجھے اپنے جسم پر بال ختم کرنے کے لئے روحانی
علاج بتایئے۔ کبھی تو بیٹھے بیٹھے رونا آ جاتا ہے کہ میں کیسی لڑکی ہوں جس کے جسم پر
بن مانس کی طرح بال ہیں، کیا عورتیں بھی بن مانس ہوتی ہیں؟ اس کے علاوہ مجھے اندرونی
تکلیف بھی ہے۔ ایام کا تعین نہیں کیا جا سکتا۔
جواب: اصل مرض کی نشاندہی آپ نے خود ہی کر
دی ہے اس مرض کے علاج کے ساتھ ساتھ روحانی علاج یہ کریں کہ ایک بڑے چمکدار سفید کاغذ
پر مَا یَقُوْلُوْنَ مَالَا
یَفْعَلُوْن لکھوا کر فریم کرا کے اسے دیوار میں لٹکا
دیں اور بار بار دیکھا کریں۔نیلی بوتل میں ایک پاؤ کلونجی خشک کر کے 40یوم دھوپ میں
رکھیں۔ پھر 6ماشہ صبح منہ بند پانی کے ساتھ لیں۔