Topics
جواب: بعد نماز عشاء تین سو مرتبہ یا وھاب
پڑھ کر دس منٹ تک عرش کا تصور کریں اور حالات سازگار ہونے کی دعا کریں۔ نہایت مجرب
عمل ہے۔ انشاء اللہ ساری پریشانیاں دور ہو جائیں گی۔ چلتے پھرتے یا حی یا قیوم کا ورد
کرتے رہیں۔
قارئین سے التماس ہے کہ زیادہ وظیفے نہ پڑھا
کریں۔ وظیفوں کے اندر انوار کی طاقت جب دماغ کی برداشت سے زیادہ ہو جاتی ہے تو کئی
قسم کے امراض اور پریشانیاں لاحق ہو جاتی ہیں۔ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و
سلم کے حکم کے مطابق صرف پانچ وقت نماز پابندی وقت کے ساتھ ادا کریں اور قرآن کریم
کو ترجمہ کے ساتھ پڑھ کر سمجھنے کی کوشش کریں۔