Topics

ایک عجیب بیماری

سوال:  میں عرصہ سترہ سال سے ایک انتہائی تکلیف دہ بیماری میں مبتلا ہوں بیماری یہ ہے کہ رات کے تین بجے کے قریب آنکھ کھل جاتی ہے اور ناف کے نیچے، جانگھیوں تک بے حد خارش ہوتی ہے۔ ایک ماہ سے دونوں بازوؤں اور پیٹھ پر بھی خارش ہوتی ہے اور بدن پر پتی کی طرح کے سرخ، موٹے جلد سے ابھرے ہوئے دھبے پڑتے ہیں او ر انتہائی خارش ہوتی ہے۔ یہ کیفیت دو تین گھنٹے رہتی ہے۔ سورج نکلتے ہی یہ تکلیف ختم ہو جاتی ہے ۔ درخواست ہے کہ آپ مجھے دوا اور دعا سے مستفیض فرما دیں۔

جواب: پانی میں کھوئے کا بیڑا یا چینی(شوگر کا مریض ہونے کی صورت میں سکرین) گھول کر گیارہ مرتبہ کن فیکون پڑھ کر دم کر کے صبح دوپہر اور رات یہ پانی پی لیا کریں۔ جس وقت مرض کی شدت ہو اس وقت بھی ایک بار یہ عمل کیا جا سکتا ہے۔ علاج کی مدت 21دن ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ روزانہ دس گرام پسی ہوئی سیاہ مرچ ایک چھٹانک دیسی گھی میں گرم کر کے رات سوتے وقت پی لیں۔ آٹھ گھنٹہ بعد تک پانی نہ پئیں۔ یہ علاج صرف سات دن کر لیں دیسی گھی نہ ملے تو سو گرام کی مکھن کی ٹکیہ کو پگھلا کر ایک چھٹانک گھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی