Topics

طاقتور دماغ

سوال:  میں ایک غریب ماں باپ کی لڑکی ہوں۔ ہمارا کوئی بھائی بھی نہیں ہے۔ میرے ماں باپ بہت محنت سے مجھے پڑھا رہے ہیں وہ مجھے ڈاکٹر بنانا چاہتے ہیں۔ میری خود بھی ڈاکٹر بننے کی شدید خواہش ہے۔ میں اس لئے بہت محنت سے پڑھتی ہوں لیکن پھر بھی میرے پرچے اچھے نہیں ہوتے۔ میں نے اسی سال گیارہویں جماعت کا امتحان دیا تھا۔اس میں بھی میرے نمبر بہت کم آئے۔ آپ مجھے کوئی ایسا وظیفہ بتا دیجئے جس سے میرے بارہویں جماعت میں بہت اچھے نمبر آئیں اور مجھے میڈیکل میں داخلہ مل جائے۔ میں مایوس نہیں ہوں۔

جواب: عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ تین سو مرتبہ اَلْمَلِکُ الْقُدُّوْس پڑھ کر خشوع و خضوع کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے امتحان میں کامیاب ہونے، حافظہ روشن ہونے، پڑھنے میں دل لگنے کی دعا کریں اور یہ عمل امتحان کا نتیجہ آنے تک جاری رکھیں۔

رات کا کھانا سرشام کھائیں۔ صبح سویرے بیدار ہونے کی عادت ڈالیں اور صبح بیداری کے بعد نہ سوئیں۔ بلکہ یاد کرنے کا کام کریں۔ 

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی