Topics

وٹہ سٹہ کی شادی

سوال:  بھائی کی شادی میرے شوہر کی بہن کے ساتھ ہوئی تھی۔ اور بھاوج میں اختلافات کا اثر میری ازدواجی زندگی پر بھی پڑ رہا ہے۔ میری بھاوج اپنے بھائی کے گھر چلی گئی ہیں اور مجھے میرے بھائی کے گھر بھیج دیا گیا ہے۔ میرے سسرال میرے بھائی پر زور ڈال رہے ہیں کہ وہ اپنے بیوی کو طلاق دے دیں۔ اگر ایسا ہوا تو انتقامی کارروائی کے طور پر میرے شوہر بھی مجھے طلاق دے دیں گے حالانکہ نہ میرے بھائی اس بات پر تیار ہیں اور نہ میرے شوہر۔ آپ خدا کے واسطے بتائیں کہ میں کیا کروں۔

جواب: رات کو سونے سے پہلے 41مرتبہ سورہ اخلاص پڑھ کر بات کئے بغیر بستر میں چلی جائیں۔ آنکھیں بند کر کے اپنے شوہر کا تصور کرتے کرتے سو جائیں اور آپ کے بھائی یہی سورہ 41بار پڑھ کر بات کئے بغیر بستر میں سیدھے لیٹ کر آنکھوں سے اپنی بیوی کا تصور کرتے کرتے سو جائیں۔ جب تک معاملہ طے ہو یہ عمل جاری رکھا جائے۔ مطمئن رہیں طلاق نہیں ہو گی اور دونوں گھر آباد رہیں گے۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی