Topics
جواب: ساس کہتی ہے کہ بہو اور اس کی ماں نے
جادو کرا دیا ہے۔ بہو کہتی ہے کہ ساس نے جادو کرا دیا ہے۔ جادو نہیں ہوا لطیفہ ہو گیا۔
ہمیں جو کچھ معلوم ہوا ہے وہ یہ ہے کہ آپ زبان کی تیز اور شوہر غصہ کا تیز۔ بات بڑھ
جاتی ہے تو شوہر آپے سے باہر ہو جاتے ہیں۔ قصور آپ دونوں میاں بیوی کا ہے۔ جب آپ دونوں
میں نوک جھونک ہوتی ہے تو ساس بھی روایتی کردار پورا کر دیتی ہیں۔ اس کا حل اس کے سوا
کچھ نہیں ہے کہ آپ شوہر کو ان کا جائز مقام دیں۔ شوہر آپ کو آپ کا مقام دیں۔ شوہر آپ
کو آپ کا مقام ضرور دیں گے۔ جادو ٹونے کے چکر کو چھوڑیں۔ گھر میں دلچسپی لیں اور گھر
کو گھر سمجھیں میدان کارزار نہ بنائیں۔ سگھڑ خواتین گھر کو جنت نظیر بنا دیتی ہیں۔
صبح سورج طلوع ہونے سے پہلے ایک مرتبہ یا ودود پڑھ کر پانی یا چائے پر دم کر کے شوہر
کو نہار منہ پلا دیا کریں۔ آدھا پانی آدھی چائے خود پی لیا کریں۔