Topics

درد سر اور گھر کا سکون

سوال:  میری عمر بیس سال ہے۔ صوم و صلوٰۃ کی پابند ہوں کبھی کبھی قرآن شریف بھی پڑھتی ہوں اور سورہ یٰسین روز صبح کے وقت نماز کے بعد پڑھتی ہوں۔ مسئلہ یہ ہے کہ ایک ہفتہ قبل میرے سر میں شدید قسم کا درد ہوا۔ ڈاکٹر کو دکھایا کوئی افاقہ نہیں ہوا۔ سر درد کے ساتھ کانوں میں عجیب سی آوازیں سنائی دیتی ہیں جیسے کہ سیٹیاں بج رہی ہوں یا کوئی مشین چل رہی ہو۔ سر بھاری بھاری لگتا ہے۔ چکر بہت آتے ہیں۔ ہاتھوں پیروں میں بھی درد رہتا ہے۔ آپ کو بڑی امید کے ساتھ خط لکھ رہی ہوں۔ آپ کوئی آسان سا وظیفہ تحریر کر دیجئے اور میری مشکل کو حل کر دیجئے۔ دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے گھر میں سکون نہیں ہے۔ آئے دن کوئی نہ کوئی بیمار رہتا ہے۔ سارا روپیہ دوائیوں پر خرچ ہوتا ہے۔ امی بھی بیمار رہتی ہیں اور ان کے الٹے ہاتھ کی نس میں درد رہتا ہے۔ آپ سے التماس ہے کہ ہمارے لئے دعا کریں کہ ہمارے گھر میں سکون ہو جائے اور دوائیوں سے نجات مل جائے۔

جواب: صبح، شام، رات ایک ایک بار سورہ فلق پڑھ کر پانی پر دم کر کے پئیں۔ یونانی علاج کرائیں۔ ہر جمعرات کو دو روپے خیرات کریں۔ منگل کے روز ایک آدمی کو کھانا کھلائیں۔ گھر میں بازار کا پسا ہوا نمک اور بازار کا پسا ہوا مصالحہ استعمال نہ کیا جائے۔ بارہ گھنٹے سے زیادہ فرج میں رکھی ہوئی کوئی چیز نہ کھائیں۔ 

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی