Topics

خوبصورت آنکھیں

سوال:  آپ سب کی پریشانیوں کے حل بتاتے ہیں۔ خدارا میری بھی ایک پریشانی دور فرما دیں۔ مجھے کوئی ایسا وظیفہ بتا دیں جس کے پڑھنے سے ان سب لوگوں کے منہ بند ہو جائیں جو میری ایک بڑی غلطی سے واقف ہیں۔ دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ میری آنکھوں کی پلکیں بڑی بڑی ہیں۔ ان کی وجہ سے میری آنکھیں چھوٹی معلوم ہوتی ہیں۔ کوئی ایسا ورد یا وظیفہ بتائیں جس سے میری دونوں آنکھیں بے حد حسین ہو جائیں۔

جواب: ہر نماز کے بعد یا غفارُ سو مرتبہ پڑھ کر دعا کریں۔ آنکھوں کی پلکیں اسی طرح رہنے دیں۔ بڑی پلکیں بجائے خود خوبصورتی کی علامت ہیں۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی