Topics
دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ کوئی مہینہ ہوا میں دعا
مانگ رہی تھی۔ شاید میرے آنسو کچھ زیادہ نکل آئے یا کوئی اور وجہ ہو، اٹھی تو میری
آواز بیٹھ گئی تھی۔ اس وقت سے آواز بیٹھی ہوئی ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ میری آواز
تبدیل ہو گئی ہے۔ امید ہے کہ آپ خصوصی توجہ دے کر میرے مسئلے کا حل جلد تجویز کر دیں
گے۔ سردی لگنے کا عارضہ مجھے دس سال سے ہے۔ کوئی علاج نہیں چھوڑا مگر فائدہ نہیں ہوا۔
جواب: کافی کے بیج اور سونٹھ ہم وزن پیس کر
سفوف بنائیں۔ ایک پیالی پانی جوش کر کے اس میں تین ماشہ ڈال دیں اور چائے کی طرح دم
آنے دیں۔ صبح شام ایک ایک پیالی پئیں۔ چند روز کے استعمال سے انشاء اللہ سردی لگنے
کی شکایت ختم ہو جائے گی۔