Topics

جسم میں آگ

سوال:  میرے تلوؤں میں جلن رہتی ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پیروں کے اندر انگارے بھرے ہوئے ہیں۔ سارے جسم میں آگ سی لگی رہتی ہے۔ بعض مرتبہ تو یہ گرمی اتنی شدید ہو جاتی ہے کہ محسوس ہوتا ہے کہ کوئی مجھے آگ پر سینک رہا ہے۔

جواب: چٹ پٹی چیزیں اور مصالحے دار کھانا کم سے کم کر دیجئے۔ آپ کے معدہ میں حدت ہے۔ اس کو رفع کرنا بہت آسان ہے۔ گرم غذاؤں سے پرہیز کریں۔ معتدل چیزیں کھائیں۔ کچی سبزیاں زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ صبح نہار منہ پیٹ بھر کر ٹھنڈا پانی پی لیا کریں۔ پانی آہستہ آہستہ کئی سانس میں پئیں۔ ایک دم نہ انڈیل لیں۔ ورنہ پیٹ میں درد ہو جائے گا۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی