Topics
جواب: ہر آدمی کے اندر دو دماغ کام کرتے ہیں۔
ایک دماغ ظاہر حواس بناتا ہے اور دوسرا دماغ ان حواس کی تخلیق کرتا ہے جس کو عرف عام
میں چھٹی حس کہا جاتا ہے۔ اگر دوسرا دماغ کسی وجہ سے اتنا زیادہ متحرک ہو جائے کہ اس
کی تحریکات پہلے دماغ یعنی شعور کو متاثر کر دیں تو آدمی کو دور پرے کی چیزیں نظروں
کے سامنے آ جاتی ہیں۔ اگر یہ کیفیات ارادی طور پر مرتب ہوں تو وہ آدمی سپر پاور کا
حامل ہو جاتا ہے اور اگر غیر اختیاری ہوں تو یہ مرض ہوتا ہے اور اس سے کسی وقت بھی
دماغی عارضہ لاحق ہو جاتا ہے چونکہ آپ کے ساتھ دوسری صورت ہے اس لئے اس پر خاص توجہ
دے کر علاج ضروری ہے۔ علاج یہ ہے کہ آپ میٹھی چیزیں زیادہ سے زیادہ اور نمکین چیزیں
کم سے کم کھائیں۔