ذات برادری
سوال:
میں ایک مقامی ہسپتال میں سروس کرتی ہوں اور وہیں پر مجھے ایک لڑکے سے محبت
ہو گئی ہے۔ اب وہ مجھ سے شادی کرنا چاہتا ہے لیکن میرے گھر والے نہیں مانتے کیونکہ
ہمارے خاندان میں ذات پات کو بہت اہمیت دی جاتی ہے۔ جبکہ انسان کے لئے انسانیت ہی اس
کی ذات ہوتی ہے۔ لڑکا بہت شریف ہے۔ برسر روزگار ہے۔ ذات تو اس ایک خدا کی ہے جس کے
ساتھ ہم سب منسلک ہیں۔ میں چاہتی ہوں کہ ہمارے گھر والے وہاں شادی کے لئے مان جائیں
جبکہ وہ لڑکا اور اس کے گھر والے مان رہے ہیں۔ ایسا نہ ہو کہ میرے گھر والوں کے نہ
ماننے سے وہ بھی منکر ہو جائیں اور اس کا رشتہ کہیں اور کر دیں جبکہ وہ لڑکا کہتا ہے
کہ میں کہیں اور شادی نہیں کروں گا۔ آپ میرے لئے محفل مراقبہ میں دعا بھی ضرور کریں
اور کوئی عمل بتا دیں جس کی برکت سے میرا یہ کام جرور اور بہت جلد ہو جائے۔
جواب: رات کو سونے سے پہلے وضو کر کے لوبان
جلائیں اور مصلے پر بیٹھ کر تین سو بار یا وہاب پڑھ کر دس منٹ تک عرش کا تصور کریں
اور اس کے بعد حسب منشاء شادی کے لئے دعا کریں۔ عمل کی مدت نوے دن ہے۔ دن بھر جب بھی
یاد آ جائے یا حی یا قیوم کا ورد کریں۔ ہر جمعرات کو دو روپے خیرات کردیں۔