Topics

ہم سب کا خدا ایک ہے

سوال:  میرے دس بچے ہیں۔ دو لڑکیوں کی شادی کی تھی۔ ایک تو اپنے گھر میں ٹھیک ہے۔ مگر دوسری بہت پریشان ہے۔ اس کا شوہر نشہ کرتا ہے۔ خرچ بھی نہیں دیتا۔ ہر ہفتہ دو ہفتہ بعد لڑکی سے کہتا ہے کہ میرے لئے اور اپنے خرچ کے لئے ماں سے پیسے لے کر آ۔ میں خود غریب ہوں۔ کہاں تک خرچ اٹھاؤں۔ قرضہ لے لے کر تنگ آ گئی ہوں۔ ساری تنخواہ قرض داروں کو چلی جاتی ہے۔ گھر میں فاقوں کی نوبت آ جاتی ہے۔ نشہ کر کے ایسا مارتا پیٹتا ہے کہ بعض مرتبہ تو نوبت ہسپتال تک جا پہنچتی ہے۔ جب بار ہا ایسا ہوا تو میں تنگ آ کر اسے گھر لے آئی۔ اب داماد نے ہمارے اوپر کیس کر دیا ہے۔ دعا کریں کہ گردشیں دور ہو جائیں اور قرض اتر جائے۔ میں ایک عیسائی عورت ہوں مگر بابا، ہم سب کا خدا ایک ہے۔ آپ کے لئے ہم غریبوں کے پاس سوائے دعا کے کچھ نہیں ہے۔ امید کرتی ہوں کہ آپ میری پریشانیاں دور کرنے میں میری مدد فرمائیں گے۔

جواب: رات کو سوتے وقت تین سو باریَااِیلُ یَااِیْلیَاہُ پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا کریں۔ اللہ تعالیٰ اپنا فضل کریں گے۔ ہم سب بھی آپ کے لئے دعا کریں گے۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی