Topics

شوہر گھر سے غائب رہتے ہیں

سوال:  باجی کے شوہر کسی نہ کسی آوارہ عورت کے چکر میں رہتے ہیں اور کئی کئی دن تک گھر سے بھی غائب رہتے ہیں۔ آپ کوئی ایسا حل بتایئے کہ بہنوئی بدچلنی چھوڑ دے اور راہ راست پر آ جائے۔ باجی کا کہا مانے اور بچوں کی ذمہ داری اٹھائے۔

جواب: اپنی باجی سے کہیئے کہ وہ آدھی رات گزرنے کے بعد دو رکعت نفل پڑھ کر ایک سو مرتبہ بِسْمِ اللّٰہِ اَلْوَاسِعُ جَلَّ جَلَالُہٗ پڑھ کر بستر میں چلی جائیں۔ آنکھیں بند کر کے اپنے شوہر کا تصور کرتے کرتے سو جائیں۔ عمل کی مدت 90دن ہے۔ ناغہ کے دن بعد میں پورے کر لیں۔ اس عمل کی برکت سے آپ کی باجی شوہر کی نظر کا تارا بن جائینگی۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی