Topics

ایک گولا

سوال:  بابا جان! میری والدہ کے پیٹ میں رسولی ہے۔ جس کی جڑیں پھیل کر کینسر کی شکل اختیار کر گئی ہیں۔ ایک دفعہ آپریشن بھی ہو چکا ہے۔ ہر ماہ ایک ٹیکہ لگتا ہے۔ لیکن رسولی اتنی زیادہ پھیل گئی ہے کہ پیٹ میں ایک گولا پتھر کی طرح سخت بن گیا ہے۔ آپ میری ماں کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کو شفاء عطا فرمائیں اور کچھ پڑھنے کو بھی بتا دیں۔

جواب: جب بھی والدہ صاحبہ پانی پئیں تین مرتبہ یا مرید یا اللہ یا رحمٰن پڑھ کر دم کر کے پلائیں۔ محفل مراقبہ میں انشاء اللہ دعا کرا دی جائے گی۔ لوکی کھانوں میں زیادہ کھلائیں۔ سرخ دانوں کی تسبیح ہاتھ میں رکھیں اور یَامُرِیْدُ یَااَللّٰہُ یَارَحْمٰنُ ہر نماز کے بعد جس قدر پڑھ سکیں پڑھیں۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی