Topics

ٹیڑھا منہ ہو جاتا ہے

سوال:  آپ نے روحانی ڈاک کے ذریعے بہت سے مایوس لوگوں کی مدد فرمائی ہے، امید ہے کہ آپ میرا بھی مسئلہ حل فرمائیں گے۔ سمجھ میں نہیں آتا کہ کس طرح بیان کروں کہ مجھے اپنے اس عیب کی وجہ سے کس قدر مذاق کا نشانہ بننا پڑتا ہے اور میں احساس کمتری میں مبتلا رہتی ہوں۔ پتہ نہیں آپ میری مدد کریں گے یا نہیں۔ میرا بائیں طرف والا ہونٹ بات کرتے وقت یا ہنستے وقت ٹیڑھا سا ہو جاتا ہے یا تھوڑا سا خم آ جاتا ہے۔ جبکہ بائیں طرف والے جبڑے میں اکثر و بیشتر درد رہتا ہے۔ اور بعض اوقات اتنا شدید درد ہوتا ہے کہ رونے لگ جاتی ہوں۔ خاموش بیٹھی رہوں تو نقص کا پتہ نہیں چلتا۔

جواب: بنولہ کا خالص تیل، صبح ناشتے کے وقت اور رات کو باسی روٹی کے اوپر چپڑ کر کھا لیں۔ ایک روٹی کے اوپر بنولہ کا تیل چپڑ لینا کافی ہے۔ باقی خوراک حسب دستور استعمال کریں۔ علاج کی مدت دو ماہ ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنا فضل فرمائیں گے۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی