Topics

پرکشش چہرہ

سوال:  میں چاہتی ہوں کہ میرا شمار مکمل، خوبصورت اور پر کشش شخصیات میں ہونے لگے۔ میری شکل جوانی میں بھی بچپن جیسی ہے۔ ہاتھ، پیر، کلائیاں سوکھی، سوکھی اور چہرہ حد سے زیادہ پتلا ہے۔ غذا جسم کو نہیں لگتی۔ برائے مہربانی آپ مجھے کوئی ایسا عمل بتا دیں جس کے کرنے سے میری یہ خامیاں ختم ہو جائیں۔ مراقبہ اور رنگ اور روشنی سے علاج مت تجویز کیجئے گا، مہربانی ہو گی۔

جواب: ہوشیار اور تجربہ کار لیڈی ڈاکٹر سے لیکیوریا کا علاج کرائیں۔ کمزوری کی بنیادی وجہ ختم ہو جانے سے جسمانی صحت خود بخود بحال ہو جائے گی۔ گرم اشیاء اور سرخ مرچ کھانا آپ کے لئے مضر ہے، جب بھی پانی پئیں بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم یا حفیظ یا شافی یا کافی پڑھ کر دم کر لیا کریں۔ کڑھنا اور بات بات پر غصہ کرنا چھوڑ دیں۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی