میاں بیوی کے تعلقات
سوال: ہماری چچا زاد بہن کی شادی ہوئے 6سال ہو چکے ہیں۔
شادی کے بعد دو سال تک تعلقات ٹھیک رہے اس کے بعد خراب ہو گئے۔ میاں بیوی ہمارے ساتھ
ہی رہتے ہیں۔ ہم نے بہت کوشش کی حالات ٹھیک ہو جائیں مگر کامیابی نہیں ہوئی۔ براہ کرم
آپ اپنے مشورہ سے سرفراز فرمائیں۔
جواب:
جس کمرے میں یہ دونوں میاں بیوی رہتے ہیں۔ اس کمرے کی دیواروں اور چھت پر چمک دار رنگ کرا دیں۔ یہ نہ ہو سکے تو دروازے اور کھڑکیوں پر نیلے پردے لگا دیں اور پوری رات
کمرے میں آسمانی رنگ کا بلب جلتا رہنا چاہئے۔ ایک مہینہ میں حالات معمول پر آ جائیں
گے۔