Topics

“اولاد نرینہ”

سوال:  اب میں پھر امید سے ہوں۔ آپ مجھے کوئی وظیفہ بتلائیں کہ خدا مجھے لڑکا عطا فرمائے۔ آپ کو خدا ہمیشہ خوش رکھے۔ میرے شوہر ویسے تو مجھ سے بہت اچھا سلوک کرتے ہیں لیکن کبھی کبھی نہ جانے ان کو کیا ہو جاتا ہے کہ طلاق تک نوبت آ جاتی ہے، بہت غصے کے مالک ہیں حالانکہ میں بہت صبر سے کام لیتی ہوں۔ آپ اس کے لئے بھی کوئی وظیفہ بتلائیں کہ میرے شوہر غصہ نہ کیا کریں۔ وہ پہلے بھی چار شادیاں کر چکے ہیں۔ میں چاہتی ہوں کہ اب وہ کبھی دوسری عورت کی طرف مائل نہ ہوں۔

جواب: ظہر کی نماز کے بعد ایک مرتبہ سورۂ مریم پڑھ کر پانی پر دم کر کے پی لیا کریں اور دم کیا ہوا پانی اپنے شوہر کو بھی پلا دیا کریں۔ اللہ کے فضل و کرم سے آپ کی دونوں مرادیں پوری ہو جائیں گی۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی