Topics

آکسیجن سے علاج

سوال:  مجھے بچپن سے سانس کی بیماری ہے۔ میری عمر 22سال ہے اور ہر وقت نزلہ بھی رہتا ہے۔ میں جسمانی طور پر بھی بہت کمزور ہوں۔ اگلے ماہ میری شادی ہونے والی ہے۔ اگر سانس کا یہی حال رہا تو ازدواجی زندگی میں پیچھے رہ جاؤں گی۔ مہربانی فرما کر روحانی علاج بتا ئیں۔

جواب: صبح سورج نکلنے سے پہلے کسی بڑے درخت کے نیچے کھڑی ہو جائیں۔ درخت میں سے ایک پتا توڑ کر سیدھے نتھنے سے سونگھیں اور پھینک دیں۔ پھر دوسرا پتا توڑ کر دوسرے نتھنے سے سونگھ کر پھینک دیں۔ یہ عمل ہر حال میں سورج نکلنے سے پہلے کیا جائے۔ علاج کی مدت اکیس دن ہے۔

Topics


خواتین کے مسائل

خواجہ شمس الدین عظیمی